ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے منگل کو ہونے والے صدارتی مباحثے میں اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو یاد دلایا کہ ان کے دیرینہ حریف جو بائیڈن اب اس دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔ہیرس نے پرائم ٹائم اے بی سی مباحثے کے دوران ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سابق صدر کو یاد دلانا ضروری ہے کہ آپ کا مقابلہ جو سے نہیں ہے، آپ کا مقابلہ میرے ساتھ ہے۔
نسلی امتیاز کے فروغ کا الزام
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے منگل کو ایک اہم مباحثے کے دوران ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکی عوام کو تقسیم کرنے کے لیے نسلی کشیدگی بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہیرس نے کہا کہ ’یہ ایک سانحہ ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسا شخص ہے جو صدر بننا چاہتا ہے اور جس نے اپنے کیریئر کے دوران مسلسل نسلی تفریق کو بڑھانے کی کوشش کی ہے۔‘کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ نسلی تقسیم سے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے شخص کو صدر منتخب نہیں ہونا چاہئے، چھ جنوری کو ٹرمپ نے شہریوں کو حملے پر اکسایا، ٹرمپ موجودہ الیکشن کے نتائج بھی اپنی مرضی کے چاہتے ہیں، لوگ کہتے ہیں ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوئے تو یہ تباہ کن ہو گا۔
عالمی رہنما ٹرمپ پر ہنستے ہیںکملا ہیرس نے کہا کہ میں نے بطور نائب صدر دنیا بھر کےدورے کیے، میں نےجس عالمی رہنماسے بات کی اسےٹرمپ پر ہنستے ہوئے پایا، میں نے کئی ملٹری لیڈرز سےبات کی جن کی اکثریت کےساتھ آپ نے کام کیا، وہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ [ٹرمپ] عزت کے قابل نہیں۔