شادی کی تقریب میں باکسنگ میں مصروف دولہا دلہن کی وڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں ایک شادی کی تقریب کی وڈیو وائرل کی ہے جس میں دولہا اور دلہن باکسنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تقریب مصر کے جنوبی صوبے المنیا میں منعقد ہوئی۔شادی کے لباس میں ملبوس دولہا اور دلہن نے باکسنگ کے خصوصی دستانے پہن رکھے تھے۔ دونوں نے تیز موسیقی کی آواز اور مہمانوں کی پسندیدگی کے بیچ مکوں کا تبادلہ کیا۔اس وڈیو نے عوامی حلقوں میں ایک نئی بحث کا دروازہ کھول دیا ہے۔ بعض لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں جدت طرازی کے رجحان کا جائزہ لیا جائے۔ یہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور سوشل میڈیا کے استحصال کا ذریعہ بن گیا ہے تا کہ اس طرح مالی فوائد حاصل ہو سکیں۔ دوسری جانب بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ رجحان مہمانوں کو خوش کرنے کے لیے قابل قبول مزاح کی ایک قسم شمار ہوتی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر مصری حلقوں میں ایک متنازع وڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس وڈیو میں مصر کے شمالی صوبے الدقہلیہ میں ایک دولہا کو اس کی شادی کے روز اغوا ہوتے دکھایا گیا تھا۔ وڈیو نے عوامی حلقے میں غصے اور دہشت کی لہر دوڑا دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...