ایٹمی ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس آج واشنگٹن میں شروع ہورہی ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والی ایٹمی ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کی کانفرنس میں سنتالیس
ممالک کے سربراہ شرکت کررہے ہیں۔ اکثرسربراہان مملکت واشنگٹن پہنچ چکے ہیں جبکہ بعض  مندوبین کی آمد سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ کانفرنس میں جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات پرغور کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں  پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر باراک اوبامہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے پرجوش نظر آتے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ ، نائیجیرین صدر گوڈلک جوناتھن ، قازقستان کے صدرنورسلطان سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی

ای پیپر دی نیشن