واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے واضح کیا کہ عالمی جوہری کانفرنس کے موقعے پر وزیراعظم من موہن سنگھ اور ان کے پاکستانی ہم منصب سید یوسف رضا گیلانی کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کو دی جانیوالی دفاعی امداد ، ممبئی حملوں کے ملزم ڈیوڈ ہیڈلی تک رسائی اور پاکستان پر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لیے دباؤ بڑھانے کا معاملہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ امریکی صدر باراک نے بھارتی وزیر اعظم کے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی سمیت دیگر معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔