منگلا ڈيم ميں پانی کی آمد ميں اضافھ کے باعث ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے انتیس اعشاريہ چھ نو فٹ بلند ہوگئی۔

Apr 12, 2010 | 12:37

سفیر یاؤ جنگ
انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد ميں تین ہزارکيوسک اور منگلا ڈيم ميں دو ہزار کيوسک اضافہ ہوا ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارستر فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد بتیس ہزاربتیس کیوسک جبکہ اخراج چھبیس ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو اٹہترفٹ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج تیس ہزارچھ سوکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد پنتیس ہزار چھ سوپنتیس کیوسک جبکہ اخراج چالیس ہزارچھ سوانیس کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد تیس ہزار چھ سو اکہتر کیوسک جبکہ اخراج چھبیس ہزارچھ سوچوراسی کیوسک ہے ۔  کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد چوالیس ہزارسات سوپانچ کیوسک جبکہ اخراج انتالیس ہزارسات سوپنتیس کیوسک ہے۔ ارسا کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد تیرہ ہزارآٹھ سو دس کیوسک جبکہ اخراج چھ ہزاردو سو پچاس کیوسک ريکارڈ کيا گيا ۔
مزیدخبریں