سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آئین کے تحت صدر کو حاصل شدہ استثنیٰ کو صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے ۔ 

Apr 12, 2010 | 12:43

سفیر یاؤ جنگ
ملتان پریس کلب میں ذوالفقارعلی بھٹو کی اکتیسویں برسی کے حوالےسے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کاکہنا تھاکہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ، حدیبیہ شوگر ملز اور حدیبیہ پیپر ملز کے کیسز میں دو دو ماہ کی تاریخیں پڑتی ہیں جس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا جبکہ ایک سوئس کیس کھٹک رہا ہے حالانکہ آئین کے آرٹیکل دو سو اڑتالیس کے تحت صدر کواستثنی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء نے بھٹو اور جنرل مشرف نے بے نظیر کو شہید کرکے عوام سے زیادتی کی ، انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفہ پر کاربند ہیں ، سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو خزانہ خالی تھا مگر اب پندرہ بلین ڈالر خزانے میں موجود ہیں ۔
مزیدخبریں