صدر آصف علی زرداری نے کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے حکومتِ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ منصوبے میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کے لیے مشیرخزانہ سے مشاورت کی جائے

Apr 12, 2010 | 16:46

سفیر یاؤ جنگ
صدرکی جانب سے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اوروزیراعلٰی سید قائم علی شاہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے مشاورت کرکے منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لیے لائحہ عمل تیارکریں اوراس ماہ کے آخرمیں انہیں تفصیلات پیش کی جائیں
صدرآصف علی زرداری نے بورڈ آف ریونیوسندھ کو حکم دیا ہے کہ نئے مالی سال کے دوران تمام رکاوٹیں دورکرکے کراچی سرکلرریلوے کا منصوبہ شروع کیا جائے۔ صدرکی طرف سے چیف سیکریٹری سندھ کو بھی ہدایت کی گئی ہے  کہ وہ  ریلوے ،سٹی گورنمنٹ ، اوربورڈ آف رونیوکے تنازعات اورمقدمات ختم کرائیں ۔
مزیدخبریں