پولیس کے مطابق عراقی صوبے دیالہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گھروں پر حملوں کے دوران ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے، دوسری جانب فلوجہ شہر میںیکے بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں میں کم از کم تین افراد مارے گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوگئے ۔ادھردارالحکومت بغداد کے جنوب مشرقی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بھی تین افراد لقمہ اجل بن گئے