لاہورہائیکورٹ نے فہیم اورفیضان کے ورثا کی بازیابی کے لیے دائردرخواست پر وفاقی وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا ۔

امریکی اہلکارریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے فہیم اور فیضان کے لواحقین کی بازیابی کے لیے مقامی وکیل کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں مقتولین کے لواحقین نے دیت کی رقم وصول نہیں کی اور انہیں زبردستی اغوا کیا گیا ہے۔ دوران سماعت صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اپنا تحریری جواب عدالت میں پش کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ لواحقین راولپنڈی سے ایڈوکیٹ راجہ ارشاد کے ساتھ آئے اور انہی کے ساتھ واپس گئے اور ان کی راولپنڈی میں موجودگی کے حوالے سے دیا جانے والا بیان محض اندازہ تھا جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ فیضان اورفہیم کے لواحقین کو رانا ثنا اللہ نے اپنے گھر میں قید کر رکھا ہے لہذاصوبائی وزیر قانون کو عدالت میں طلب کیا جائے۔ فاضل عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن