تھائی لینڈ میں نئے سال کی آمد پررنگا رنگ واٹر میلے کا آغاز ہوگیا جس میں لوگ ایک دوسرے پر پانی پھینک کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

بنکاک میں سینکڑوں من چلوں نے اپنے پرائے کی تمیز کئے بغیر ایک دوسرے پر پانی پھینک کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پرتھائی لینڈ میں موجود غیرملکی سیاح بھی پیچھے نہ رہے اوراس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب ہلہ گلہ کیا۔ غیر ملکیوں کے دل پسند مقام خاؤ سارن پانی پھینکنے والوں کے لئے میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ لوگ ایک دوسرے کو ہیپی نیوائیرکہنے کے ساتھ ایک دوسرے پر پسٹلز کے ساتھ پانی بھی پھینکتے رہے۔ اس موقع پرایک خاتون سیاح کا کہنا تھا کہ وہ اس فیسٹیول سے بہت محظوظ ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فیسٹیول ہرسال تیرہ سے پندرہ اپریل تک جاری رہتا ہے مگر لوگ عموما ایک روز پہلے ہی اس سے لطف اندوزہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن