یمن میں صدرعلی عبداللہ صالح کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صنعاء میں کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے سکیورٹی فورسزنے چیک پوسٹ بنادیں

Apr 12, 2011 | 13:01

سفیر یاؤ جنگ
یمن میں صدرعلی عبداللہ کے اقتدارکے خلاف دوماہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں صنعاء کے تاگیرچوک میں جمع ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ وہ صدرکو اقتدار سے ہٹائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ ادھر سیکورٹی فورسز نے صنعاء میں مظاہروں کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کو روکنےکے لیے چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں اور وہ تاگیر چوک کی طرف جانے والے ہر شخص کی تلاشی لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گلف عرب وزرائے خارجہ نے اس ہفتے یمن کے صدراوراپوزیشن کو ریاض میں بلا کر ثالتی کی پیش کی تھی جسے اپوزیشن نے مسترد کردیا۔
مزیدخبریں