پشاور/ پارہ چنار/مہمند اےجنسی (اے ایف پی/ آئی این پی/ ثناءنیوز) پشاور کے علاقے حیات آباد کارخانو مارکیٹ کے قریب پولیس سے مقابلے میں حملہ آور 3 شدت پسند مارے گئے اور 2 فرار ہو گئے جبکہ اس دوران ایک اے ایس آئی جاں بحق اور ایک کانسٹیبل زخمی بھی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جمرود روڈ پر پولیس کی موبائل ٹیم گشت کر رہی تھی کہ شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ خےبر اےجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل مےں عسکرےت پسندوں نے باچا خان سکول کو دھماکہ خےز مواد سے اڑا دےا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر اپر کرم ایجنسی کے علاقے کنٹراکئے میں مسافر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 12افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ دوسری طرف آئی این پی کے مطابق کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے لاکھوں قبائلی محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر سکےورٹی فورسز نے مہمند اےجنسی کی تحصےل صافی اور بائےزئی مےں آپرےشن کے دوران شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گن شپ ہےلی کاپٹروں سے شےلنگ کی اور توپ خانہ سے گولہ باری بھی جاری رکھی۔علاوہ ازےںنامعلوم افراد نے قندوار مےں 66ہزار کے وی لائن کے دو ٹاورز کو دھماکہ خےز مواد سے اڑا دےا ہے۔جبکہ لوئر مہمند دسے ہفتہ قبل اغواءہونےوالے آٹھ افراد مےں سے اےک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
شدت پسند جاں بحق