زرداریوں شریفوں اور مولاناکےدن ختم ہوچکے تحریک انصاف کوئی خاندانی جماعت نہیں،اقتدارمیں آکرغریب عوام کوانصاف فراہم کرینگے.عمران خان

بھکرمیں جلسےسےخطاب کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب بھکر سےالیکشن جیتےہیں لیکن انہوں نے اس شہرکیلئےکچھ نہیں کیا، تحریک انصاف اقتدار میں آکر غریب عوام کو انصاف فراہم کرے گی اور عوام ہی تھانیدار
اورممبراسمبلی کاانتخاب کریں گے اس کے بعد درخواستیں لیکر ایم این اے کے پیچھے نہیں بھاگناپڑے گا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کرکے ایک نیاپاکستان بنائےگی جس میں اقتدارنچلےطبقےکے پاس ہوگا۔عمران خان نےکہاکہ عوام کو صحیح معنوں میں آزادی دلائیں گےور تحریک انصاف میں جوبھی محنت کریگا وہ پارٹی کا لیڈربن سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن