برج ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے پانچویں روزویسٹ انڈیز نے اکہتررنز پانچ وکٹ کے نقصان سے اپنی دوسری اننگزکا آغاز کیا توپوری ٹیم ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر اؤٹ ہوگئی اور آسٹریلیا کوایک سو بانوے رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ہلفن ہوس نے چار جبکہ ہیرس نے تین اور سڈل نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر کے میچ تین وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ کیمارروچ نے دو جبکہ نارسنگھ ڈی نرائن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پندرہ اپریل سے پورٹ آف اسپين ميں کھيلا جائے گا۔