”آج جنگ بندی کر دینگے“ شام کی کوفی عنان کو یقین دہانی

نیویارک/ جنیوا (نمائندہ خصوصی+ نیوز ایجنسیاں) شام نے آج سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا اور یقین دہانی کرائی فوجی آپریشن بند کر دینگے لیکن سکیورٹی فورسز الرٹ رہیں گی۔ یہ بات کوفی عنان کے ترجمان نے بتائی۔ کوفی عنان کے نام خط میں شامی وزیر خارجہ نے کہا تمام شہروں میں فوجی کارروائیاں روک دینگے لیکن مخالفین کی طرف سے ممکنہ حملے کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ ادھر حمص شہر میں فوج کی بمباری سے 8 شہریوں سمیت مزید 11افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایران کے صدر احمدی نژاد سے ملاقات میں کوفی عنان نے کہا امن منصوبے پر عملدرآمد ہونے سے حالات کافی بہتر ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن