کامرس کالج سبزہ زار، اکیڈمک، سپورٹس کے شعبوں میں انعامات تقسیم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ کالج آف کامرس سبزہ زار کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات میں اکیڈیمک اور سپورٹس کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 80 طلبا اور طالبات کو شیلڈ، میڈل اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ مہمان خصوصی مسٹر عرفان اقبال شیخ سینئر وائس پریذیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈائریکٹر فوڈ انڈسٹری شیخ طاہر انجم نے انعامات تقسیم کئے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد احمد اعوان نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ کامرس کالج کے گریجوایٹ طلبا اور طالبات اور مقامی ٹریڈ انڈسٹری میں باقاعدہ ربط قائم ہونا چاہئے تاکہ کامرس کی تعلیم کو مقامی ضرورتوں کے تحت استوار کیا جائے اور گریجوایٹ کو طویل انٹرن شپ پر انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع دینا چاہئے۔ شیخ عرفان اقبال نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس، پیشہ ورانہ کالجوں اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوانوں کو ترجیح دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...