اداکاری سے ہی فرصت نہیں محبت کےلئے وقت کہاں سے نکالوں : صباءقمر

لاہور( این این آئی) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے اداکاری سے ہی فرصت میسر نہیں محبت کے لئے وقت کہاں سے نکالوں ‘ اس وقت مجھے صرف اپنے کام سے محبت ہے جسے میں جنون کی حد تک نبھا رہی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں صبا ءقمر نے کہا کہ خوبصورتی کا راز خوش رہنے اور دوسروں کو خوش رکھنے میں ہے اور میں اس پر ہمیشہ کاربند رہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے مسلسل محنت اور میری ماں کی دعائیں شامل ہیں ۔ آج بھی جب گھر سے نکلتی ہوں تو میری والدہ میرا صدقہ اتارتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن