لاہور (کلچرل رپورٹر)ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ ڈائریکشن سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے اور یہ میرے خون میں رچ بس چکی ہے ‘میری پہلی فلم ” سوسائٹی گرل تھی “ جس میں سید نور کو بطور رائٹر متعارف ہونے کا موقع ملا ‘محنت اور لگن سے کام کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔ کسی بھی پراجیکٹ میں ہدایتکار ایک کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ اسکی ذمہ داری ہے کہ اس نے فلم یا ڈرامے میں شامل اداکاروں سے انکی صلاحیتوں کے مطابق کس طرح کام لینا ہے ۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کوئی بھی پراجیکٹ کسی ایک شخص کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو سکتا اس کے لئے تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے ۔