لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب نے صدر مملکت زرداری کو خصوصی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی مانیٹرنگ کے نام پر پاکستان آنے والے غیرملکی مبصرین پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور کڑی چھان بین کے بعد غیرملکیوں کو ویزے جاری کئے جائیں کیونکہ مبصروں کی شکل میں غیرملکی ایجنسیوں کے کئی جاسوس بھی پاکستان آ سکتے ہیں۔ حاجی حنیف طیب نے خط میں لکھا ہے کہ اگر حکومت نے ہوش مندی کا مظاہرہ نہ کیا تو کئی ریمنڈ ڈیوس مبصر بن کر پاکستان آئیں گے۔