اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی محتسب نے عوام کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر پر نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے وفاقی محتسب نے عوام کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے تاخیر کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ محتسب سیکرٹریٹ کا کہنا ہے عوامی مشکلات اور شکایات پر نوٹس لے لیا گیا۔ پاسپورٹ آفس میں ساڑھے 7 لاکھ پاسپورٹ زیر التوا ہیں۔ دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ کا کہنا ہے 7 لاکھ پاسپورٹ اب تک نہیں بن سکے، پاسپورٹس کا مسئلہ انٹرنیشنل کرائسز بن چکا، کرپشن کے خاتمے کیلئے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں آپریشن کلین اپ کا حکم دیدیا، پاسپورٹس آفسز کے اندر ایجنٹوں کا داخلہ بند کر دیا گیا، لیمی نیشن کا مسئلہ 16 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت آئے گا۔ ہائی کورٹ سے درخواست کرینگے کہ فیصلہ جلد کر دیں تاکہ سپلائی بحال ہو۔
نوٹس