کراچی (این این آئی) 10 جماعتی اتحاد نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں ون ٹو ون مقابلے کے لئے صوبے کے چار ڈویژنوں میں اپنے مشترکہ امیدواروں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی قومی اسمبلی کی 24 اور صوبائی اسمبلی کی 38 نشستوں پر مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ باقی نشستوں پر ابھی بات چیت جاری ہے۔ کراچی ڈویژن کے لئے مشترکہ امیدواروں کے معاملے پر 10 جماعتی اتحاد کے ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ایک دو روز میں فیصلہ کرے گا۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 10 جماعتی اتحاد کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے تین روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں بالآخر 62 مشترکہ امیدواروں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ دریں اثناءسندھ کے 10 جماعتی اتحاد میں شامل سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کو بھی ہٹایا جائے کیونکہ ان جماعتوں کے بقول ان کی موجودگی میں شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ممکن نہیں ہےں۔
10 جماعتی اتحاد
10 جماعتی اتحاد کا سندھ کے 4 ڈویژنوں میں امیدواروں پر اتفاق
Apr 12, 2013