ایف آئی اے میں 25 افسروں کے تبادلے

Apr 12, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے میں 25 افسران سے تقرروتبادلے کر دیئے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن عامر علی خاں سکیورٹی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نصراللہ گوندل زونل آفس کے ایڈمن‘ ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ گنڈاپور ایف آئی اے امیگریشن پشاور سے انسداد انسانی سمگلنگ سیل پشاور‘ ڈپٹی ڈائریکٹر نوید عاطف‘ ایف آئی اے امیگریشن لاہور سے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور‘ ڈپٹی ڈائریکٹر قیصر اشفاق انسداد سمگلنگ سیل راولپنڈی سے انداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے/تبادلے

مزیدخبریں