جسٹس امتیاز نے شریف برادران اور عمران کے خلاف اعتراضات کی سماعت سے انکار کر دیا

Apr 12, 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے الےکشن ٹربےونل کے جج جسٹس خواجہ امتےاز احمد نے مےاں نواز شرےف، مےاں شہباز شرےف اور عمران خان کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اعتراضات کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ دوسرے الےکشن ٹربےونل کو بھجوا دےا۔ جسٹس خواجہ امتےاز نے کہا کہ وہ نواز شرےف اور شہباز شرےف کے حق مےں حدےبےہ پےپر ملز کےس کا فےصلہ سنا چکے ہےں اس لئے وہ شرےف برادران کے خلاف اپےلوں کی سماعت نہےں کر سکتے۔ مےاں نواز شرےف کے خلاف قومی اسمبلی کے حلقہ 120 پر پی پی پی کے سہےل ملک نے اپےل دائر کی تھی جبکہ مےاں شہباز شرےف کے خلاف بھی چار اعتراضات داخل کروائے گئے تھے۔ جسٹس خواجہ امتےاز ان اعتراضات کی سماعت سے بھی انکار کر دےا جبکہ تحرےک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حلقہ 122 پر کاغذات منظوری کے خلاف اعتراض داخل کےا گےا تھا لےکن جسٹس خواجہ امتےاز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عمران خان کے خلاف بھی سماعت سے معذرت کر لی۔
جسٹس امتیاز / انکار

مزیدخبریں