بنوں (نوائے وقت رپورٹ) ایس ایچ او سٹی کے بھائی کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایس ایچ او زینت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او زینت اللہ کے بھائی کی شادی پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایس ایچ او زینت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بنوں / فائرنگ
بنوں: شادی پر دو گروپوں میں فائرنگ، دولہا کے بھائی ایس ایچ او سمیت 4 جاں بحق، 7 زخمی
Apr 12, 2013