اسلام آباد (آن لائن) نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (جمعہ) کو اسلام آباد میں ہوگا۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی صدارت میں ہونیوالے نگران کابینہ کے اس دوسرے اجلاس میں نگران وزراءکو ان کے فرائض منصبی کے حوالے سے ہدایات جاری کئے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ عام انتخابات کے انتظامات اور اس کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس بارے میں وزارت داخلہ کی جانب سے سفارشات اور اب تک اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔کابینہ میں وزیرداخلہ حبیب خان کی طرف سے متنازعہ بیان کا جائزہ لئے جانے کا بھی امکان ہے۔
وفاقی کابینہ