عوام انتخابات میں کرپٹ، بدکردار لوگوں کو مسترد کر دیں، نوید خان، عرفان حیدر، قاری مشتاق احمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما ءاسلام کے امیدوارپی پی 146 سے نوید خان پی پی 154سے حافظ عرفان حیدرپی پی 158 سے قاری مشتاق احمد نے لاہور میں اپنے اپنے حلقوں میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز باقاعدہ طور پر کر دیا ہے اس حوالے سے کئی مقامات پر کارنر میٹنگ تقریبات منعقد ہوئی ان تقریبات سے جے یو آئی کے راہنماﺅں قومی اسمبلی کے امیدوارقاری ثناءاللہ، قاری امجد سعید،مفتی عزیزالرحمن، حافظ اشرف گجر، حافظ عبد الواجد ،حافظ علیم اللہ، قاری عبدالعزیز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ملک میں اسلام کے عملی نفاذ کے لئے مصروف عمل ہے اسلام ہی اس ملک کا مقدر ہے اور ہماری جدوجہد مزید آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں کرپٹ، بدکردار لوگوں کو مسترد کر دیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...