بیروت (اے ایف پی) شامی فوج کے حملوں میں 6 بچوں، 7 خواتین سمیت 57افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شامی فوج نے صوبہ دارع کے علاقوں الضامین اور باگب میں گولہ باری کی جس سے 6 بچوں، 7 خواتین اور 12 باغی فوجیوں سمیت 57 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق شامی فوج کے حملوں میں متعدد گھر تباہ ہوگئے۔ درےں اثناءحقوق انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق شام کی فضائیہ عام شہریوں پر جان بوجھ کر اور بلاتفریق حملے کر رہی ہے۔ طیاروں نے روٹی کیلئے قطاروں میں کھڑے افراد پر بم برسائے ہیومن رائٹس واچ نے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں 52ایسے مقامات کا دورہ کیا جہاں اس طرح کے 59 حملے کیے گئے۔تنظیم کے مطابق شام میں جاری تنازع کے دوران ہونے والی تقریباً 70 ہزار ہلاکتوں میں سے زیادہ تر حکومت کی غیر قانونی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں۔
شام/ اجلاس