گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)دکھوں بھری زندگی سے تنگ آنے والی دوشیزہ نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی،چائنہ چوک سیالکوٹ کی رہائشی سترہ سالہ شمائلہ نے گھریلو حالات کی وجہ سے گذشتہ روز اپنی دکھوں بھری زندگی سے دلبرداشتہ ہو کر نندی پور نہر میں چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا جبکہ اروپ پولیس نے دوشیزہ کی نعش کو ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھجواد یا۔بعد ازاں شمائلہ کے ورثاءاس کی نعش کو آہوںاور سسکیوں میں بغیرکاروائی کروائے گھر لے کر چلے گئے۔ علاوہ ازیں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ منصور آباد کے 22 سالہ راشد نے زہریلی گولیاں کھالیں ۔
خودکشی