اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو فیصل آباد میں صنعتی یونٹوں اور کمرشل صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بقایا جات کی وصولی سے روکتے ہوئے چیئرمین نیب، سیکرٹری وزارت بجلی و پانی، فیسکو حکام سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ فیصل آباد الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (فیسکو) نے قومی احتساب بیورو کو کمرشل صارفین و صنعتی یونٹوں سے بقایا جات کی وصولی کے لئے درخواست کی تھی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد انور خان کاسی اور جسٹس نور الحق این قریشی نے اس حوالے سے نیب کا صارفین کے نام جاری کیا گیا 4 اپریل 2013ء کا نوٹس معطل کرتے ہوئے فیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو درخواست کے فیصلے تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے سے روک دیا ہے۔