جیکب آباد (این این آئی) جیکب آباد کے قرےب شادی کی تقرےب مےں خوشی سے ہونے والی فائرنگ مےں دو بچے جاں بحق ہوگئے، شادی کی خوشےاں غم مےں تبدےل ہوگئیں۔ جیکب آباد کے قرےب آر ڈی 44تھانہ کی حدود قصبہ دوست محمد بھنگر مےں شادی کی تقرےب کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد مےں آکر دو معصوم بچے 11سالہ علی حسن اور 15سالہ روبےنہ بھنگر جان بحق ہوگئے ہےں۔