الیکشن ٹربیونل کا اسلم مڈھیانہ کے خلاف اپیل کی سماعت سے انکا ر

Apr 12, 2013

اسلام آباد (ثناءنیوز) لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 31 سرگودھا سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم مڈھیانہ کے خلاف اپیل کی سماعت سے انکا رکر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے اسلم مڈھیانہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس پر راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل میں اپیل کی گئی ۔ جسٹس مامون رشید اور جسٹس روف شیخ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وجوہات کی بنیاد پر سماعت نہیں کر سکتے۔ اسلم مڈھیانہ کا معاملہ الیکشن کمشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں