نگران حکومت کے عملیات بھی لوڈشیڈنگ کے جن کوقابونہ کرسکے، شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے پربرقرارہے۔

Apr 12, 2013 | 13:54

واپڈا حکام کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزاردوسومیگاواٹ ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ فال پانچ ہزارمیگاواٹ سے بھی تجاوزکرچکا ہے۔ لاہورکوبجلی مہیا کرنے والی ڈسٹری بیوشن کمپنی لیسکو کا شارٹ فال بھی دو ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے،،، جس کے بعد لاہورمیں ہرایک گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری پانی وبجلی کے مطابق بڑے شہروں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے لیکن ابھی تک لیسکو کی جانب سے کسی بھی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ برے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ سولہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں