کراچی میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک سیاسی تنظیم کے رہنما سمیت دو افراد جاں بحق .

Apr 12, 2013 | 14:09

کراچی کےعلاقےایم پی آرکالونی جمشید پمپ کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت بسم اللہ جان کے نام سے ہوئی ، مقتول ایم پی آر کالونی وارڈ میں اے این پی کا جنرل سیکرٹری تھا، ادھر رات گئے عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں راحیل نامی شخص جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب رینجرز نے فرنٹیئر کالونی اور فلک ناز اپارٹمنٹس میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے چوبیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر سو سے ذائد مختلف اقسام کے ہتھیار اپنے قبضے میں لے لئے۔ رینجرزذرائع کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد میں کالعدم مذہبی جماعت اور بدنام زمانہ بھتہ خور بادشاہ خان سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب افراد بھی شامل ہیں.

مزیدخبریں