ذرائع کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ،مسلم لیگ جونیجو،کونسل مسلم لیگ،نیشنل مسلم لیگ اور مسلم لیگ ضیاء شہید گروپ کااجلاس جونیجو لیگ کے سربراہ اقبال کی ڈار کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پرہوا،،،جس میں پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخواہ سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر مسلم لیگ نون کے خلاف متفقہ امیدوار لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،،،ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر جن حلقوں میں متفقہ امیدوار لانے پر اتفاق ہوا ہے،،، ان میں لاہور کے چار حلقے بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق این اے ایک سو انیس سے گوہرعلی،این اے ایک سو بیس سے آغا عمران،این اے ایک سو اکیس سے مہر جہانگیر،این اے ایک سو بائیس سے توصیف الرحمن این اے ایک سو پچیس سے مظفر بھٹی،این اے ایک سو ایک سے احمد چھٹہ،این اے ایک سو دو سے یونس ہنجرہ،این اے اٹھاسی سے مہر ارشد،اور این اے ایک سو نوے اور اکیانوے اعجاز الحق کو متفقہ امیدوار بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سفارتی حلقوں تک مسلم لیگ کا منشور پہنچانے کےلئے سردار نصراللہ خان کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے