پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی، قائد عوام، فخر ایشیا اور پاکستان کے سابقہ وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی گزشتہ روز دبئی کے ایک ہوٹل میں بنائی گئی جس میں پی پی پی متحدہ عرب امارات کے راہنماﺅں، ورکرز اور مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار جاوید یعقوب نے شرکت کی۔ پروگرام ہذا میں سابق چیئر مین متروکہ املاک سید آصف ہاشمی، پی پی پی گلف ریجن کے صدر میاں منیر ہانس، پی پی پی امارات کے ممتاز لیڈران محمد راشد چغتائی، اکرم فاروقی، قیصر گھمن سید سجاد حسین شاہ،پرنس اقبال، افتخار حسین ملک، اسلم ملک، نیاز محمد، شوکت شاہین، وسیم شہزاد، لطیف چودھری، فاروق چیچی، آغا ناصردرانی، اسحق بدر،قاسم بلوچ،ملک خادم شاہین اور چودھری محمد ناصر کے علاوہ دیگر متعدد کارکنان موجود تھے۔اس موقع پر مقررین نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے غریب عوام کو استحصالی نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ترغیب دی اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنے کی ہمت دلائی۔ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ایک عام آدمی کیلئے بیرون ملک کے دروازے کھلے جب کہ پاسپورٹ کا حصول عام آدمی کیلئے بھی آسان بنادیا گیا۔لوگوں کے بیرون ملک جانے سے پاکستان میں عام آدمی کا طرز زندگی بدلا اور پاکستان میں بھی معاشی انقلاب آگیا۔جس کا سارا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ ہر سال 4 اپریل کو یہ دن سیاہ دن کی حیثیت سے منایاجاتا ہے۔اس دن ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار کے ذریعے جسمانی طورپر تو ہم سے جدا کردیا گیا لیکن روح کو جدا نہ کیاجاسکا۔ یہی وجہ ہے کہ 35 سال گزرنے کے بعد بھی آج بھی ذوالفقار بھٹو لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں جس کا ثبوت ہے یہ بھی ہے کہ لوگ آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں اور گڑھی خدا بخش جا کر اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر پی پی کی نوجوان قیادت کو بھی متعارف کرایا گیا اور یہ پہلا موقع تھا کہ پی پی کے نوجوان کارکنوں نے شرکت کی۔ نوجوان قیادت کو آگے لانے کا سہرا سردار جاوید یعقوب کے سر ہے جنہوں نے اس کا م کی ابتداءکی اور PYO کو متعارف کرایا۔ ایک عرصہ کے بعد پہلی بار یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ پیپلز پارٹی امارات کے تین گروپ ایک ساتھ ایک سٹیج پر موجود تھے جو کہ ایک خوش آئند مستقبل کی نوید ہے۔ایک عرصہ کے بعد میاں منیر ہانس ،اکرم فاروقی، سید سجاد حسین شاہ،راشد چغتائی، قیصر گھمن اور سردار جاوید یعقوب کو ایک سٹیج پر دیکھ کر کارکنوں نے مسرت کا اظہار کیا۔