لاہور (خصوصی نامہ نگار+ لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک نے اچھرہ بم دھماکے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرا دی۔ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت اور پولیس صوبے میں امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی اور اچھرہ میں ہونے والے دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔