لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار احمد رشدی کی 31ویں اور نامور کامیڈین مستانہ کی تیسری برسی منائی گئی۔ گلوکار احمد رشدی کی برسی کے حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز نے خصوصی پروگرام نشرکیے جبکہ کامیڈین مستانہ کی برسی کے موقع پر کسی ساتھی فنکار کی جانب سے برسی کی تقریب کا اہتمام نہ ہو سکا ۔ احمد رشدی1938 ءکو حیدر آباد دکن میں پیدا ہو ئے اورتقسیم ہند کے بعد احمد رشدی کراچی منتقل ہو گئے اور 11اپریل 1983 ءکو انتقال کر گئے ۔ معروف سٹیج فنکار مستانہ ہیپاٹائٹس کےخلاف موت و حیات کی طویل جنگ لڑتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔ مرتضی حسن عرف مستانہ نے سیکڑوں انتہائی کامیاب اور یاد گار ڈراموں میںکام کیا۔