پاکستان ، سری لنکا کرکٹ سیریز اگست میں ہو گی: قومی ٹیم کا آئندہ سال بھارت سے کھیلنے کا امکان

 لاہور /  کراچی (سپورٹس رپورٹر/ نوائے وقت رپورٹ) ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹننگ آفیسر سبحان احمد نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آئی سی سی اجلاس کے موقع پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ساتھ سیریز کی بات ہوئی تھی جس میں 2 ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے جلد دنوں بورڈ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دیکر اعلان کر دینگے۔ ایک سوال کے جواب میں سبحان احمد کا کہنا تھا  کہ آئی سی سی کا نیا فیوچر ٹورز پروگرام فائنل ہو جائے جس کے بعد ہم 8 سال کے لئے براڈ کاسٹنگ رائٹس کو فروخت کرینگے۔  سری لنکا رواں سال اگست میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا میزبان ہوگا۔ گرین شرٹس اگست میں آئی لینڈرز کے دیس جائیں گے۔ دونوں ممالک کے بورڈز نے سیریز کی تصدیق توکردی ہے لیکن ابھی شیڈول فائنل نہیں ہوا۔ قومی کرکٹ ٹیم جولائی کے آخرمیں سری لنکا پہنچے گی جہاں وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز کے خلاف دوٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔   قومی ٹیم ستمبر سے دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ دسمبر 2015ء میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سیریز کا امکان ہے۔ دونوں بورڈز نے اتفاق کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2017ء میں بھارت کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نیوٹرل وینیو پر دو ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلے گی۔ پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان 2015ء میں فل سیریز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 2015ء میں پاک بھارت سیریز کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...