اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی حقیقت قوم کے سامنے رکھیں، بگ تھری ایشو صرف بھارت کا تھا۔ بھارت کہہ رہا تھا سعودی عرب میں ٹورنامنٹ کھیل لیتے ہیں۔ اگر بھارت نے اپنے وعدے پورے نہ کئے تو ہم کونسی عدالت میں جائیں گے۔ کیا بھارت سے انصاف ملے گا؟ بگ تھری کی حمایت کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔