لاہور(سپورٹس رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سالانہ کھیلوں میں شعبہ کیمیکل ا نجینئرنگ نے جنرل ٹرافی جیت لی۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خاں نے انعامات تقسیم کئے۔ پٹرولیم کے محمد تراب یونیورسٹی کے بیسٹ اتھلیٹ قرار پائے دوسری پوزیشن میکنیکل کے محمد فابل نے حاصل کی جبکہ الیکٹریکل کی نائلہ رضا بیسٹ تیکوانڈو رہی انہوں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں میں بھی تیسری پوزیشن حاصل کی۔