پاکستان آئندہ سال آئی سی سی کا صدر نامز کریگا، تمام ممالک سے دورے طے کر لئے،30 ارب روپے کا فائدہ ہو گا: نجم سیٹھی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر/ نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگلے 8 سال کے نئے فوچر ٹورز پروگرام کے تحت بورڈ کو 30 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، سابق چیئرمینوں اور فارن لیگل ایڈوائس حاصل کر کے بگ تھری کے معاملے میں پاکستان کو تنہائی سے بچانے کی حمایت کی۔ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شرکت کے بعد قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستان کیلئے خوشخبری ہے کہ آئندہ برس آئی سی سی کا چیئرمین پاکستان نامزد کرے گا، آئی سی سی کے اجلاس میں جانے سے قبل سابق چیئرمینوں سے بھی مشاورت کی تھی او ر قانونی حیثیت کو سامنے رکھتے ہوئے کوشش کی کہ پاکستان کرکٹ کی دنیا سے الگ نہ ہواور ہمیں اپنا حق ملنا چاہئے اگر ہم ایسا نہ کرتے تو بورڈ کے دیوالیہ ہونے کا اندیشہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کے اجلاس میں تمام ممالک کے ساتھ سیریز کیلئے ایم او یو سائن کرلئے ہیں، بھارت کے ساتھ بھی تحریری معاہدہ کرلیا ہے جس کی بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ  نے بھی منظوری دیدی ہے تاہم اس کی گارنٹی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔ نجم سیٹھی نے ایک مرتبہ پھر محمد عامر کی حمایت میں بولتے  ہوئے کہا کہ محمد عامر پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں ان کے حوالہ سے آئی سی سی کی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے جسے جون میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا امید ہے کہ محمد عامر کی سزا میں ایک سال کی کمی ہوجائے گی جس کے بعد وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکیں گے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیریز بال اب بھارتی کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں ہے انہوں نے اپنی حکومت سے اجازت لینی ہے کیونکہ کوئی بھی سیریز حکومتی اجازت کے بغیر ممکن نہیں ہوتی۔ ہم بھارت نہیں جائیں گے بلکہ بھارت کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنی ہوم سیریز نہیں کھیلیں گے ہمیں پیسے نہیں ملیں گے۔ تمام ڈومیسٹک کرکٹ کا خرچہ پی سی بی کو خود براشت کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ کرکٹ سیریز کے حوالے سے تحریری معاہدے ہونگے جو بھی کوئی بغیر وجہ کے معاہدہ کی خلاف ورزی کرئے گا اس کے خلاف عدالت میں جایا جا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم  کوچ، منیجر اور کپتان کی رپورٹ مجھے مل گئی ہے جس سے میں مطمیئن ہوں۔   ان کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات درست نہیں ہو جاتے پی سی بی مینجمنٹ کی معیاد میں توسیع ہوتی رہے گی۔  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اگلا صدر پاکستان سے لیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا چیئرمین بھارت جبکہ صدر پاکستان سے لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...