لاس ویگاس(نیٹ نیوز) امریکہ کے شہرلاس ویگاس میں سابق امریکی وزیر خارجہ سینیٹر ہیلری کلنٹن پر تقریرکے دوران ایک خاتون نے جوتا پھینک دیا۔ لاس ویگاس کے انسٹی ٹیوٹ آف سکریپ ری سائیکلنگ میں سابق خاتون اول خطاب کررہی تھیں کہ ایک خاتون نے انھیں جوتاکھینچ مارا۔ تاہم نشانہ چوک گیا اورجوتا ہیلری کلنٹن کوچھوئے بغیرایک طرف جاگرا۔ واقعے کی جگہ پر موجود سکیورٹی اہلکار فوراً حرکت میں آگئے اور جوتا پھینکنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ سابق وزیرخارجہ نے واقعے کو مذاق میں اڑادیا۔ ہیلری کاکہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ کچرے کی ری سائیکلنگ اتنا سیریس معاملہ ہے، شکرہے جوتا اچھالنے والی خاتون نے ان کی طرح بچپن میں سافٹ بال نہیں کھیلی تھی۔