اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کا بنچ ٹوٹنے اور چند گھنٹوں بعد جاری کئے جانے والے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست اعتراض لگاکر واپس کر دی گئی، ایڈووکیٹ شاہ جہان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کا بنچ ٹوٹنے کی خبریں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں شائع ہوئیں جس کے چند گھنٹوں بعد ہی جاری عدالتی فیصلے سے عوام ابہام کا شکار ہوئے۔ سپریم کورٹ اس سارے معاملے کی وضاحت طلب کرکے مناسب حکم جاری کرے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض کیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اسلئے درخواست دائر نہیں کر سکتا۔