ملالہ یوسف زئی کو اصلاحی خدمات پرگلوبل ٹریژر ایوارڈ دیا گیا

آکسفورڈ (آئی این پی )عالمی امن ایورڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی کو اصلاحی خدمات پر لندن میں گلوبل ٹریژر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ امریکی فن کارہ سیلینا گومز نے تعلیم کے فروغ میں تعاون کیلئے گل مکئی کا ہاتھ تھام لیا۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آکسفورڈ میں اسکل ورلڈ فورم کی باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو تعلیم کے فروغ کیلئے کوششوں پر گلوبل ٹریژری ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ملالہ یوسف زئی نے اپنے مشن کے بارے میں مختصرخطاب کیا اورحاضرین محفل سے داد و تحسین وصول کی۔

ای پیپر دی نیشن