سکھر(این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے پہلوانوں کو بے جا بیان بازی سے روکیں، موجودہ حالات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بالکل صحیح بیان دیا ہے، بم دھماکے طالبان نہیں کررہے تو پھر کون کررہا ہے ؟چوہدری نثار سے متعلق بات کرنا میرے نزدیک وقت ضائع کر نے کے مترادف ہے۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ہزاروں جوان شہید ہوئے اور حکومتی وزرا اسی ادارے پر تنقید کررہے ہیں جو بلا جواز ہے۔ وزیراعظم اپنی ٹیم کو قابو میں رکھیں۔ ہماری حکومت نے صحیح کام نہیں کیا اور موجودہ حکومت درست سمت میں جاری ہے تو پھر حالات کیوں ٹھیک نہیں ہورہے۔
وزیراعظم اپنے ’’پہلوانوں‘‘ کو روکیں آرمی چیف کا بیان درست ہے: خورشید شاہ
Apr 12, 2014