طالبان سے مذاکرات، سبی، اسلام آباد دھماکوں سے متعلق وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس نامعلوم وجوہات کی بنا پر منسوخ

Apr 12, 2014

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس نامعلوم وجوہات کے باعث عین وقت پر منسوخ کر دی گئی، وزیرداخلہ کی اس پریس کانفرنس کا شیڈول جمعرات کو جاری کیا گیاتھا اوروزارت داخلہ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں کو جمعہ کی صبح بھی ترجمان کی طرف سے بطور خاص تاکید کی گئی تھی کہ وہ وزیرداخلہ کی اہم پریس کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ جمعہ کی شام جب میڈیا کی ٹیمیں پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے پہنچیں تو وہاں موجود وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے تاہم ترجمان پریس کانفرنس کی منسوخی کی وجوہات سے آگاہ نہیں۔ واضح رہے وزیرداخلہ چودھری نے طالبان سے مذاکرات، سبی اسلام آباد دھماکوں کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرنا تھا۔

مزیدخبریں