لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کی جائیداد کی نیلامی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے نجی بینک سے پچاس لاکھ روپے بطور قرض لیا تھا جو کہ انہوں نے واپس نہیں کیا تھا جس پر نجی بینک نے ان کیخلاف لاہور کی بینکنگ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ جمعہ کو عدالت نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ان کی جائیداد کو نیلام کرنے کا اشتہار اخبار میں دیا جائے اور نیلامی کی رقم بینک میں جمع کروائی جائے ۔