عالمی معاہدوں کی توثیق کا ردعمل اسرائیل فلسطین پر مزید پابندیاں لگائے گا

Apr 12, 2014

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیل فلسطین پر مزید پابندیاں عائد کریگا۔ اسرائیلی  حکام کے مطابق اسرائیل فلسطین کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کرنے کے رد عمل میں اس کیخلاف پابندیاں عائد کر دیگا۔حکام کے مطابق اسرائیل فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے وصول کئے جانے والے ٹیکسوں کی ادائیگی منجمد کر دیگا اور فلسطینی انتظامیہ کی اسرائیلی بینکوں میں موجود رقوم تک رسائی کو محددو کر دیگا۔ دوسری جانب فلسطین کی مذاکراتی ٹیم کے رابطہ کار نے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔اسرائیل نے یہ فیصلہ ایسے وقت کیا جب مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں جن میں پیش رفت کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ فلسطینی رابطہ کار نے بتایا کہ اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں