2012ئ: دنیا بھر میں پرتشدد واقعات کے دوران 5 لاکھ افراد ہلاک ہوئے: رپورٹ

اقوام متحدہ  (نما ئندہ خصوصی) دنیا بھر میں 2012ء کے دوران قتل وغارت اور پرتشدد کارروائیوں کے دوران پانچ لاکھ کے قریب لوگ لقمہ اجل بنے جبکہ افریقی و امریکی ممالک میں اس  دوران قتل وغارت کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ تاہم یورپ، ایشیاء اور اوشیانا میں حملوں اور پرتشدد کارروائیوں کے دوران ہلاکتوں کی شرح سب سے کم ریکارڈ کی گئی۔ یہ انکشاف منشیات وجرائم کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارہ یو این او ڈی سی نے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔  لندن میں ادارہ کے ڈائریکٹر پالیسی انالسزا ا ینڈ پبلک افیئر چین لک لیما ہیو نے رپورٹ’’ گلوبل سٹڈی آن ہومی سائیڈ 2013ئ‘‘  جاری کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں ہر سال  بہت سارے خاندان ومعاشرے المناک حادثات کی نذر ہو جاتے ہیں۔  2012ء کے دوران قتل وغارت کے واقعات میں چار لاکھ 37 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ ایسے  واقعات میں 80 فیصد مرد ملوث رہے۔جبکہ قتل وغارت کے 15 فیصد واقعات نے مقامی پرتشدد کارروائیوں سے جنم لیا جن میں  63 ہزار 600 افراد موت کا شکار ہوگئے جبکہ  پرتشدد کارروائیوں میں 70 فیصد خواتین نشانہ بنیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے نصف کی عمریں 30 سال سے بھی کم ہیں جب کہ ان میں 36 ہزار نو عمر بچے بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...