زراعت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں: آسٹریلوی ہائی کمشنر

لاہور (نیوز رپورٹر) زرعی شعبے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان طویل المدت شراکت داری بہت فادہ مند ہو سکتی ہے۔ یہ بات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈ نے لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ آسٹریلین ٹریڈ کمیشن سائوتھ ایشیاء کی سینئر ٹریڈ انوسٹمنٹ کمشنر نکولا واٹکنسن اور لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عبدالباسط نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ چھ رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستانی کسانوں پر زور دیا کہ وہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں آسٹریلوی مہارت سے فائدہ اٹھا کر پیداوار میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر زراعت کے شعبے میں پاکستان تاجروں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ سازی کو تیار ہیں۔پیٹر ہیورڈ نے کہا کہ  آسٹریلیا پاکستان کے ڈیری سیکٹر کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، آسٹریلوی کمپنیاں جانوروں کو نسل کشی اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے پاکستان کی رہنمائی کر سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن